QR CodeQR Code

عدالت نوازشریف کے موقف کا اہمیت دے، قطری کنکشن ختم ہوجائیگا، نعیم بخاری

22 Feb 2017 21:03

پی ٹی آئی کے وکیل نے جوابی دلائل میں کہا کہ گلف اسٹیل مل کی دستاویزات عدالت میں حسین نواز نے پیش کیں وزیراعظم نے نہیں، یہ 42 سال پرانی دستاویزات ہیں اور حسین نواز کی عمر اس وقت صرف دو سال تھی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے پانامہ کیس میں جواب الجواب دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے سولہ مئی کی تقریر میں جو کہا اسکو زیادہ اہمیت دی جائے، نواز شریف کے اپنے موقف سے قطری کنکشن ختم ہو جاتا ہے۔ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جواب الجواب کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے جوابی دلائل میں کہا کہ گلف اسٹیل مل کی دستاویزات عدالت میں حسین نواز نے پیش کیں وزیراعظم نے نہیں، یہ 42 سال پرانی دستاویزات ہیں اور حسین نواز کی عمر اس وقت صرف دو سال تھی۔ 1978ء میں حسین نواز چھ سال کے تھے لیکن وہ دستاویزات پیش کر رہے ہیں۔ نعیم بخاری نے کہا کہ طارق شفیع کے پہلے اور دوسری بیان حلفی میں تضاد ہے جبکہ نوازشریف نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا، جو کمسنی کی عمر میں تھا اس نے جواب دیا۔ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سولہ مئی کی تقریر میں جو کہا اسکو زیادہ اہمیت دی جائے، نواز شریف کے موقف سے قطری کنکشن ختم ہو جاتا ہے۔ جسٹس کھوسہ نے کہا کہ قطر کا نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہیں ذکر نہیں کیا، ہو سکتا ہے بچوں کو انکے دادا نے قطری سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا ہو۔ جسٹس اعجاز نے کہا کہ وزیراعظم سچ بول رہے ہیں یا پھر باقی جھوٹ بول رہے ہیں، دونوں میں ایک سچا ہے جس کا ہم نے فیصلہ دینا ہے۔


خبر کا کوڈ: 612039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/612039/عدالت-نوازشریف-کے-موقف-کا-اہمیت-دے-قطری-کنکشن-ختم-ہوجائیگا-نعیم-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org