0
Thursday 23 Feb 2017 01:30

ممتاز قادری کے پہلے عرس کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوم تحفظ نام رسالت منائے گی

ممتاز قادری کے پہلے عرس کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوم تحفظ نام رسالت منائے گی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے 28 فروری 2017ء بروز منگل کو ملک ممتاز حسین قادری کے پہلے عرس کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوم تحفظ نام رسالت کے طور پر منائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالت جلوس، جلسے، ریلیاں اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سید محفوظ مشہدی نے مرکزی اور صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کردیں ہیں کہ وہ یوم تحفظ ناموس رسالت کے حوالہ سے بھرپور پروگرام ترتیب دیں۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت میں کسی بھی قسم کی ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی، مقام مصطفی ؐ کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو ہر عاشق رسول ممتاز حسین قادری بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تسلسل کے ساتھ جاری دہشت گردی کی کاروائیوں کو روکنے کیلئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، خائن اور بدعنوان حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے داعش کے سہولت کاروں کو اپنی صفوں میں پناہ دی ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ داعش مزارات مقدسہ کونشانہ بنا رہی ہے اور حکمران اس کی آڑ میں مزارات کی بندش کرکے داعش کے مقاصد کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ لعل شہباز قلندر کے تقدس کو پامال کرنے والے ذمہ داروں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے، دہشت گرد اور عاشق رسول میں فرق رکھا جائے، میڈیا پر بعض سیکولر ذہنیت رکھنے والے لوگ ممتاز قادری کو دہشت گرد کہہ کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں جس سے قوم میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ انہوں نے چاروں صوبائی صدور کو ہدایت کی یوم تحفظ ناموس رسالت کے موقع پر ملک بھر پروگرام کئے جائیں اور قوم میں بیداری کی لہر پیدا کی جائے، تاکہ سیکولر لادین عناصر کے ایجنڈے کو شکست دی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 612104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش