0
Thursday 23 Feb 2017 09:29

اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، وزیراعظم کو کرپٹ کہنا اخلاقی اقدار کے منافی ہے، چوہدری حامد حمید

اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، وزیراعظم کو کرپٹ کہنا اخلاقی اقدار کے منافی ہے، چوہدری حامد حمید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری حامد حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے وزیراعظم پر لگائے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، وزیراعظم کو کرپٹ کہنا اخلاقی اقدار کے منافی ہے، جو لوگ وزیراعظم پر الزامات لگارہے ہیں وہ دراصل اپنی دم توڑتی سیاست کو بچانے کیلئے الزامات کا کھیل کھیل رہے ہیں، لیکن ایسے عناصر کو ناکامی ہوگی، اپوزیشن پانامہ کیس کے ذریعے ذاتی مفادات کے حصول کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں افراتفری پیدا کرنے اور ملک کا امن تباہ کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام حکومت اور سکیورٹی فورسز کو خوف میں مبتلا کردیں گے، قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے، پاکستانی عوام اور پاکستان سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کی کارروائیوں سے کبھی حوصلہ پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پر حملہ میں جام شہادت حاصل کرنے والے شہدا کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی، پاکستانی عوام کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے آہنی ہاتھ استعمال کرے اور شہدا کے ورثا کی مکمل مالی اعانت کرے۔

خبر کا کوڈ : 612118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش