0
Thursday 23 Feb 2017 21:20

کراچی، دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنیوالے اسکول ٹیچر سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی، دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنیوالے اسکول ٹیچر سمیت 3 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں حساس ادارے نے چھاپہ مارتے ہوئے ایک اسکول ٹیچر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں حساس ادارے نے چھاپہ مارا اور 3 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد میں سے ایک اسکول ٹیچر ہے اور تینوں افراد شہر میں بڑی دہشتگردی کی پلاننگ کر رہے تھے، جبکہ حراست میں لئے گئے افراد کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور دیگر حساس سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 612359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش