0
Thursday 23 Feb 2017 21:48

راولپنڈی میں سرچ آپریشن، 13 افغانوں سمیت 40 مشکوک افراد گرفتار

راولپنڈی میں سرچ آپریشن، 13 افغانوں سمیت 40 مشکوک افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے13 افغانوں سمیت چالیس مشکوک افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ پنجاب میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد رینجرز نے پولیس کے ساتھ ملکر پہلا سرچ آپریشن کیا، راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک حسو، بیکری چوک، ڈھوک مٹکیال، بورنگ روڈ اور آئی جی پی روڈ سے ملحقہ علاقوں میں آپریشن میں حساس اداروں سمیت خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران چھ کلاشنکوفیں، پانچ پسٹلز، تین سو سے زائد گولیاں اور بئیر کے 6 ڈبے بھی برآمد کیے گئے۔ آپریشن ان علاقوں میں کیا گیا جہاں افغان بستیاں قائم تھیں، مشترکہ سرچ آپریشن میں 13 افغان باشندوں سمیت چالیس مشکوک افراد کوگرفتار کرکے تھانہ رتہ امرال منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 612368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش