0
Friday 24 Feb 2017 00:57

شاہراہ قراقرم پرسکیورٹی کے شدید خطرات ہیں، کے پی کے حکومت

شاہراہ قراقرم پرسکیورٹی کے شدید خطرات ہیں، کے پی کے حکومت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ حکومت نے شاہراہ قراقرم پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس وقت تک شاہراہ قراقرم پرگاڑیاں نہ چلائیں جب تک دو، دوسیکورٹی گارڈز کا بندوبست نہیں ہوگا۔ ٹرانسپورٹروں کے نام ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ قراقرم پرسکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس لئے تمام ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کے ہمراہ دونجی سکیورٹی گارڈز رکھیں کیونکہ ہر گاڑی کو سیکورٹی کی فراہمی خیبرپختونخواہ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ قراقرم پر سیکورٹی کے شدید خطرات ہیں، اس لئے حکومت نے اپنے طور پر سکیورٹی کے تحت انتظامات کئے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز بھی اپنی گاڑیوں کے ہمراہ سیکورٹی گارڈ رکھیں۔ ٹرانسپورٹروں نے خیبر پختونخواہ حکومت کے حکم نامے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو، دوسیکورٹی گارڈز رکھنا ممکن نہیں ہے۔ ہمیں خیبر پختونخواہ حکومت سے کسی قسم کی خیر کی کوئی توقع نہیں ہے۔ شاہراہ قراقرم پر سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر حکومت سکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی تو پوری شاہراہ کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے، اور معصوم لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں متعدد جانیں ضائع ہوگئی ہیں، ٹرانسپورٹرز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ نقصانات کا تاحال معاوضہ فراہم نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 612415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش