0
Friday 24 Feb 2017 11:21

میانوالی میں درباروں، خانقاہوں اور مزاروں پر الارم سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروے لگانے کے احکامات

میانوالی میں درباروں، خانقاہوں اور مزاروں پر الارم سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروے لگانے کے احکامات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کی وجہ سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اس سلسلے میں میانوالی کے ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ضلع بھر میں اولیائے کرام ؒ کے مزارات پر حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے الارم سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزارات کے منتظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے منتظمین کو کہا کہ مزارات پر آنے جانیوالوں کی مکمل جامہ تلاشی یقینی بنائی جائے، دربار کے مین گیٹ پر پختہ وینٹج پوائنٹ ہونا چاہیے، درباروں پر سکیورٹی گارڈ سابقہ فوجی یا تربیت یافتہ اور لائسنس ہولڈر ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ دربار کے گردو نواح میں مناسب مقدار میں سرچ لائٹس کا بندوبست کیا جائے تاکہ رات کے اوقات میں تخریب کار عناصر پرنظر رکھی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 612467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش