0
Friday 24 Feb 2017 19:30

پشاور، رنگ روڈ سے خطرناک دہشتگرد گرفتار

پشاور، رنگ روڈ سے خطرناک دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم بارودی مواد کو شہر کے اندر منتقل کر رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے نعمت الیاس عرف فدائی نامی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزم نعمت کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ یکہ توت کے علاقے میں رہائش پذیر تھا، ملزم بارودی مواد پشاور اندروں شہر میں منتقل کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 612548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش