QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، کارروائی کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

24 Feb 2017 20:14

ڈی ایس پی کینٹ پولیس کیمطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران ایک گھر سے 15 کلو بارود، 10 کلو کھاد، ڈیٹونیٹرز، 100 میٹر تار، اسلحہ اور فیکس مشین برآمد کر لی گئی ہے، تاہم ملزمان چھاپے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں آپریشن ردالفساد کے تحت حساس اداروں اور پولیس کی بانڈہ سپاں میں کارروائی کے دوران بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے اعلان کے بعد ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی کینٹ پولیس قمر حیات کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران ایک گھر سے 15 کلو بارود، 10 کلو کھاد، ڈیٹونیٹرز، 100 میٹر تار، اسلحہ اور فیکس مشین برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان چھاپے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔ کینٹ پولیس نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ ڈی ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کچھ شواہد اکٹھے کئے ہیں، جن کی بنیاد پر امید ہے کہ جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقے کلی شاہ کاریز سے تیئس بارودی سرنگیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ ایک کارروائی میں کوہاٹ سے بھی اسلحے کی بڑی مقدار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 612560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/612560/ایبٹ-آباد-کارروائی-کے-دوران-اسلحہ-اور-دھماکہ-خیز-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org