0
Friday 24 Feb 2017 20:26

پوری قوم دہشتگردی کی لعنت سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار

پوری قوم دہشتگردی کی لعنت سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر چکلالہ کا دورہ کیا ہے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی ہے۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر چکلالہ میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ائیرفورس کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی مالیاتی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج اور ائیرفورس کے کردار کی تعریف کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی تمام ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرتے رہیں گے، پوری قوم دہشت گردی کی لعنت سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں میں مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 612564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش