QR CodeQR Code

آئی ایس او کی میڈیا ورکشاپ 26 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگی

24 Feb 2017 21:14

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ آج کے دور میں اذہان کی جنگ چل رہی ہے اور ایسے وقت میں اسلامی فکر کی ترویج کیلئے نوجوانوں کی ذمہ داری سب سے اہم ہے۔ اکبر حسین نے کہا کہ ورکشاپ میں سوشل میڈیا کا استعمال، بلاگنگ اور ویب ہوسٹنگ پر اہم لیکچرز ہوں گے، سوشل میڈیا کے ماہرین اور بلاگرز لیکچر دیں گے، سوشل میڈیا کے درست استعمال اور مثبت کردار پر مذاکرہ بھی ہوگا۔


 اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اطلاعات کے زیراہتمام سوشل میڈیا ورکشاپ 26 فروری کو منعقد ہوگی۔ ایک روزہ ورکشاپ میں ملک بھر سے درجنوں طلبہ اور ذمہ داران شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین نے لاہور میں مرکزی سیکرٹریٹ میں طلبہ کے وفد سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اذہان کی جنگ چل رہی ہے اور ایسے وقت میں اسلامی فکر کی ترویج کیلئے نوجوانوں کی ذمہ داری سب سے اہم ہے۔ اکبر حسین نے کہا کہ ورکشاپ میں سوشل میڈیا کا استعمال، بلاگنگ اور ویب ہوسٹنگ پر اہم لیکچرز ہوں گے، سوشل میڈیا کے ماہرین اور بلاگرز لیکچر دیں گے، سوشل میڈیا کے درست استعمال اور مثبت کردار پر مذاکرہ بھی ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 612581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/612581/آئی-ایس-او-کی-میڈیا-ورکشاپ-26-فروری-کو-لاہور-میں-منعقد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org