0
Friday 24 Feb 2017 21:25

ایم ڈبلیو ایم خوشحال اور سرسبز پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کل کریگی

ایم ڈبلیو ایم خوشحال اور سرسبز پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کل کریگی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام ہمارا عزم ’’خوشحال اور سرسبز پاکستان‘‘ کے عنوان سے شجر کاری مہم شروع کی جا رہی ہے۔ جس کے دوران ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگائیں جائیں گے۔ شجر کاری مہم کا افتتاح بروز ہفتہ دن ایک بجے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پودا لگا کر کریں گے۔ اسلام آباد کے ڈپٹی میئر ذیشان نقوی اور سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کے علاوہ نامور مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات موقع پر موجود ہوں گی۔ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی رہنما وفا عباس کے مطابق پریس کلب تا بلیو ایریا ایک ہزار پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وحدت یوتھ خوشحال اور سرسبز پاکستان کی عملی تعبیر کے لیے پورے عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 612582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش