QR CodeQR Code

دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر گلگت کے ضلع غذر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی

27 Feb 2017 20:49

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے میں سوشل اجتماعات پر بھی غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کی ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کا پولیس کے ساتھ مکمل تعاون حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع غذر میں بھی سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صفت خان نے لیویز چیک پوسٹوں پر تلاشی کے نظام کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے اپنے حدود میں مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ ہے کہ وہ لیویز چیک پوسٹ اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کریں اور سکیورٹی کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے میں سوشل اجتماعات پر بھی غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا پولیس کے ساتھ مکمل تعاون حاصل ہے۔ اس بناء پر علاقے کے داخلی راستوں پر لیویز چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں تاکہ پولیس اور لیویز مل کر شرپسند عناصر کے ناپاک عضائم کو خاک میں ملائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 612684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/612684/دہشتگردی-کے-خطرات-پیش-نظر-گلگت-ضلع-غذر-میں-سکیورٹی-سخت-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org