QR CodeQR Code

پولیس اہکاروں کی جرات، آئی جی خیبر پختونخوا کا چارسدہ کچہری واقعہ کو نصاب میں شامل کرنیکا مشورہ

25 Feb 2017 14:36

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر درانی نے کہا کہ تنگی کچہری واقعہ میں اہلکار نے مشکوک شخص کو چادر اٹھانے کا کہا تو دہشتگرد نے خود کو اڑا لیا جبکہ جوانوں نے 15 منٹ تک دیگر 2 حملہ آرورں کو روکے رکھا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے کہا ہے کہ تنگی کچہری واقعہ کو نصاب میں شامل کرنا چاہیے، موت ہمارے چاروں طرف گھوم رہی ہے، ہماری پولیس بہادر و جان نثار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنگی کچہری واقعہ میں اہلکار نے مشکوک شخص کو چادر اٹھانے کا کہا تو دہشتگرد نے خود کو اڑا لیا جبکہ جوانوں نے 15 منٹ تک دیگر 2 حملہ آرورں کو روکے رکھا۔ ناصر خان درانی نے تنگی کچہری واقعہ کو سکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ یاد رہے کہ چارسدہ میں تنگی کچہری کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، تاہم پولیس اہلکاروں کی جرات کیوجہ سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 612754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/612754/پولیس-اہکاروں-کی-جرات-ا-ئی-جی-خیبر-پختونخوا-کا-چارسدہ-کچہری-واقعہ-کو-نصاب-میں-شامل-کرنیکا-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org