0
Saturday 25 Feb 2017 14:54

ترسیلات زر کی صورتحال حوصلہ افزا نہیں، نئی حکومت کیلئے نیا قرض پروگرام لینا ضروری ہوجائے گا، ڈائریکٹر آئی ایم ایف

ترسیلات زر کی صورتحال حوصلہ افزا نہیں، نئی حکومت کیلئے نیا قرض پروگرام لینا ضروری ہوجائے گا، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے عام انتخابات 2018 کے بعد برسراقتدار آنے والی نئی حکومت کے لئے قرض پرواگرام کی ضرورت کی نشاندہی کر دی ہے، اگلے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کیلئے نیا پروگرام لینا مجبوری بن جائے گا۔ امریکہ جانے والے پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹرن ریجن ہیرالڈ فنگر سے ملاقات کی۔ ہیرالڈ فنگر سے ملاقات کرنے والی ایک اعلیٰ پاکستانی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا ہے کہ ہیرالڈ فنگر نے انہیں کہا کہ اگرچہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے مشکل قرض پروگرام مکمل کیا ہے، پاکستان نے کڑی شرائط پر عمل درآمد بھی کیا، جس کے نتیجے میں معیشت ایک بڑے معاشی بحران سے باہر نکل آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا اس قرض پروگرام میں سے کم و بیش پچیس فیصد اہم شرائط حکومت پوری نہ کر سکی، پاکستان پر اندرونی و بیرونی قرض کا بوجھ جی ڈی پی کے مقررہ ہدف سے کہیں اوپر ہے اور ملکی برآمدات کم ہیں، ترسیلات زر کی صورتحال حوصلہ افزا نہیں ہے، ایسی صورت میں نئی حکومت کیلئے آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام لینا ضروری ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 612761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش