QR CodeQR Code

طورخم سرحد سے 252 افغان باشندے حکام کے حوالے

25 Feb 2017 15:04

حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث پاک افغان سرحد چمن، خیبر ایجنسی اور کرم ایجنسی کے مقام پر 9 روز سے بند ہے، جس کے باعث پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز طورخم سرحد سے 252 افغان باشندوں کو گزشتہ روز جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔ خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم پر ایک ہفتہ فٹ پاتھ پر رہنے والے 2 سو 52 افغان شہریوں کو افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جذبہ خیرسگالی کے تحت حوالے کیے جانے والے افغان شہریوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث پاک افغان سرحد چمن، خیبر ایجنسی اور کرم ایجنسی کے مقام پر 9 روز سے بند ہے، جس کے باعث پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ پاک افغان سرحدی علاقوں میں شہری سرحد کھلنے کے منتظر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 612771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/612771/طورخم-سرحد-سے-252-افغان-باشندے-حکام-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org