0
Saturday 25 Feb 2017 20:31

ہم جہالت اور مفلسی کیخلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کے خواہشمند ہیں، نریندر مودی

ہم جہالت اور مفلسی کیخلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کے خواہشمند ہیں، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ کانپور ریل حادثے میں پاکستانی کو ملوث قرار دیتے ہوئے بھارت کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی پڑوسی ملک کا برا نہیں چاہا۔ انہوں نے کہا کہ امن کی تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ہے، پاکستان اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے تو بھارت آگے بڑھنے کے لئے تیار ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہم خطے میں امن اور ترقی چاہتے ہیں اور غربت و جہالت کے خلاف مشترکہ طور پر کمر بستہ ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کوئی نہ ڈرائے، ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں کوئی آنکھیں دکھانے کی کوشش بھی نہ کریں۔ ذرائع کے مطابق اترپردیش میں ایک عوامی جلسے سے خطاب میں بھارت وزیراعظم نریندر مودی نے کانپور ریل حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خون خرابہ کرانے، عدم استحکام پھیلانے، ہندوؤں، مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کے لئے پڑوسی ملک میں منصوبے بنائے جاتے ہیں اور کانپور ریل حادثے کی تاریں پاکستان کے ساتھ جڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو ہلاکتوں سے کس کو کیا ملا ہے، بھارت اس طرح کی کارروائیوں کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ ایسے عناصر کو خبردار بھی کرنا چاہتا ہے کہ ہماری آنکھیں بھی کھلی ہیں اور معمولی حرکت کان محسوس بھی کرتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پڑوسی ملک کا کبھی بھی برا نہیں چاہا۔ انہوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب سے لیکر دورہِ لاہور تک کب بھارت نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی کوشش نہیں کی، بدلے میں کیا ملا یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔

بھارت کے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں کوئی بھارت کو ڈرائے دھمکائے نا، کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور کسی کے محبت کا بھی بھرپور جواب دینا بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر اپنے ملک میں تبدیلی لائے، جس ڈگر پر وہ جا رہا ہے وہ تباہی اور بربادی کا پیش خیمہ ہے اور بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اس دلدل سے باہر نکل آئے۔ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن اور ترقی کے خواستگار ہے، ہم جہالت و مفلسی کے خلاف قدم سے قدم بڑھا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان و بھارت تعلقات تب ہی بہتر ہوسکتے ہیں جب دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پاکستان بھارت کی تجویزات پر عمل کریں، پاکستان صرف ردعمل ظاہر کرے بھارت آگے بڑھنے کے لئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 612819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش