0
Saturday 25 Feb 2017 19:31

علامہ ناصر عباس جعفری نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

علامہ ناصر عباس جعفری نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کے زیراہتمام ہمارا عزم "خوشحال اور سرسبز پاکستان" کے عنوان سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچے اور مذہبی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے ملک کو آلودگی سے بچانے اور صحت افزا ماحول کو یقینی بنانے کے لیے شجر کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق، اس مہم کے دوران اسلام آباد میں ایک ہزار اور ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو قومی مہم میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ انتہا پسندی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تجاویز و آراء کے تبادلے اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق گفت و شنید کے لیے ایم ڈبلیو ایم نے آل پارٹیز کانفرنس بلانےکا فیصلہ کیا جو 28 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 612834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش