QR CodeQR Code

آپریشن ردالفساد جاری، 4 دہشتگرد ہلاک، 600 مشتبہ افراد گرفتار، آئی ایس پی آر

25 Feb 2017 19:53

آئی ایس پی آر کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کروڑ پکا، لیہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کیے۔ اس دوران مشتبہ گھروں، مدارس اور دکانوں کی تلاشی لی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف جاری ردالفساد آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک اور چھ سو مشتبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد سے دہشت گردی کو فروغ دینے والا لٹریچر اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلیات کے مطابق، ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کروڑ پکا، لیہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کیے۔ اس دوران مشتبہ گھروں، مدارس اور دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کے سرچ آپریشن میں چار دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ چھ سو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں جن سے دہشت گردی کو فروغ دینے والا لٹریچر اور اسلحہ برآمد بھی کیا گیا۔ چھاپوں کے دوران گرفتار ہونے والوں میں جماعت الاحرار کے سہولت کار بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 612839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/612839/آپریشن-ردالفساد-جاری-4-دہشتگرد-ہلاک-600-مشتبہ-افراد-گرفتار-آئی-ایس-پی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org