QR CodeQR Code

پشاور، پولیو کیخلاف مہم موخر کرنے کی اپیل

26 Feb 2017 08:50

پولیو ورکرز نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش پولیو کیخلاف مہم کو چند دنوں کیلئے موخر کیا جائے اور حالات بہتر ہونے پر دوبارہ کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام پی کے ٹو کے رہنماوں مولانا ریاض احمد، مولانا محمد سجاد، عمرحیات، کسان کونسلر نیبر ہوڈ 74 شوکت ہمدرد اور دیگر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بدامنی کی حالیہ لہر کے پیش نظر پولیو مہم کو چند دنوں کیلئے موخر کیا جائے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز جانفشانی سے جان ہتھیلی پر رکھ کر پولیو کے موذی مرض کیخلاف جہاد کر رہے ہیں لیکن حالیہ بدامنی کے باعث پولیو ورکرز شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں، لہٰذا موجودہ حالات کے پیش پولیو کیخلاف مہم کو چند دنوں کیلئے موخر کیا جائے اور حالات بہتر ہونے پر دوبارہ کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 612937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/612937/پشاور-پولیو-کیخلاف-مہم-موخر-کرنے-کی-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org