0
Friday 25 Mar 2011 00:34

امریکہ کا نیو ورلڈ آرڈر افغانستان کے پہاڑوں میں دفن ہو چکا ہے، ڈاکٹر وسیم اختر

امریکہ کا نیو ورلڈ آرڈر افغانستان کے پہاڑوں میں دفن ہو چکا ہے، ڈاکٹر وسیم اختر
لاہور:اسلام ٹائمز۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا نیو ورلڈ آرڈر افغانستان کے پہاڑوں میں دفن ہو چکا ہے۔ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں شریعت کا سہارا لے کر اپنے جاسوس کو چھڑالے جانے والے قرآن حکیم کی بے حرمتی کر رہے ہیں ریمنڈ کی رہائی کے اگلے دن ہی دتہ خیل میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 50 کے قریب بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور چند دن بعد پادری ٹیری جونز نے قرآن حکیم کو جلا دیا یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ قرآن پاک کو شہید کرنا ایک شرمناک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی کم ہے۔ حکومت فوری طور پر عالمی سطح پر معاملے کو اٹھائے۔ امت مسلمہ کو اپنے اسلامی شعار کی حفاظت کے لئے متحد ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و یورپ صلیبی جنگ کا آغاز کرچکے ہیں۔ عراق، افغانستان اور اب لیبیا پر جارحیت اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس دنیا میں خدا سے ڈر نے والے ہی امن قائم کریں گے۔ امریکہ اور اس کے حواریوں نے دنیا کے امن و سلامتی کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمت قرآن پر کٹ مرنے کو تیار کھڑا ہے بین المذاہب ہم آہنگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت رکھتے ہیں۔ امت مسلمہ امریکن مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ امریکہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ در حقیقت مسلمان ممالک کے خلاف جارحیت ہے۔ پاکستانی حکمران اس جنگ میں یہود و ہنود کے آلہ کار بننے کی بجائے اسلامی قوتوں کا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 61297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش