0
Thursday 24 Mar 2011 23:28

صدر زرداری کا جاپان کے سونامی اور زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی، امدادی سامان لیکر 2 سی ون تھرٹی طیارے ٹوکیو روانہ ہوگئے

صدر زرداری کا جاپان کے سونامی اور زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی، امدادی سامان لیکر 2 سی ون تھرٹی طیارے ٹوکیو روانہ ہوگئے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔صدر آصف علی زرداری نے جاپان کے سفارتخانے جاکر جاپان کے زلزلے اور سونامی متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور متاثرین کے لئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔ صدر مملکت کچھ دیر وہاں رہے اور تباہ کن زلزلے و سونامی پر جاپان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی عوام جاپانی عوام کے دکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے جاپان کے شہنشاہ' حکومت اور عوام خصوصاً متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس سے قبل دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد سے ٹوکیو بھیجے جانے والے طیاروں میں چوبیس ٹن امدادی سامان موجود ہے جس میں تیرہ ٹن بسکٹ، نو ٹن دودھ اور ایک ٹن منرل واٹر شامل ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے جاپانی بھائیوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ پاکستان میں جاپانی سفیر نے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 61300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش