0
Sunday 26 Feb 2017 16:07

پاک افغان سرحد کی بندش کا 10 واں دن، ہزاروں مسافر پریشان

پاک افغان سرحد کی بندش کا 10 واں دن، ہزاروں مسافر پریشان
اسلام ٹائمز۔ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے پاک افغان چمن بارڈر، طورخم بارڈر اور کرم ایجنسی میں 4 مقامات پر سرحد 10 روز سے بند ہے، چمن باب دوستی پر افغان شہریوں کو ویزا پاسپورٹ پر افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ دوسری جانب پاک افغان سرحد طورخم کی بندش سے بارڈر کے دونوں جانب خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں، جو فٹ پاتھ پر روز و شب گزاررہے ہیں۔ لنڈی کوتل بازار کے راہ گزر کو مسکن بنانے والے یہ افغان شہری ہیں جو ایک ہفتہ قبل طورخم بارڈر کی بندش کے باعث افغانستان جاتے ہوئے پھنس کر رہ گئے ہیں، لنڈی کوتل کی سخت سردی میں کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ طورخم بارڈر کو پاک افغان کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث 17 فروری کو ہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا، جس سے سرحد کے دونوں جانب ہزاروں مسافر رل گئے ہیں، بیشتر مسافروں کے پاس زاد راہ بھی ختم ہو چکا ہے اور بعض کو ویزے کی میعاد ختم ہونے کی پریشانی بھی لاحق ہے۔ طورخم بارڈر کی بندش سے پھنسے ہوئے افغان شہریوں نے مطالبہ ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کی مشکلات کے پیش نظر پاک افغان حکومتیں مل بیٹھ کر حکمت عملی تشکیل دیں۔
خبر کا کوڈ : 613048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش