QR CodeQR Code

سابق لیگی رہنما عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بختاور اور آصفہ بھٹو کی شدید مخالفت

26 Feb 2017 17:10

ٹوئٹ میں بختاور نے کہا کہ ذہنی بیمار شخص کو جیل میں سڑنا چاہیئے اور ایسے شخص کو پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہیئے، آصفہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ خواتین کی عزت کرنا پیپلز پارٹی کی بنیادی روایت ہے، اس لئے عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیئے، کیونکہ انکے غیر قانونی اور گھناؤنے اقدامات قابل مذمت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کے فیصلے کے خلاف کھڑی ہوگئیں اور دونوں بہنوں نے نواز لیگ کے سابق رہنما عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں شامل کئے جانے کی شدید مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہنے والے عرفان اللہ مروت نے دو روز قبل آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، جس پر بختاور اور آصف بھٹو زرداری نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ذہنی بیمار شخص کو جیل میں سڑنا چاہیئے اور ایسے شخص کو پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہیئے۔ بختاور کا کہنا تھا کہ ایسی جماعت جس کی قیادت ایک خاتون نے کی، وہ ایسے افراد کو برداشت نہیں کر سکتی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے عرفان اللہ مروت کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ خواتین کی عزت کرنا پیپلز پارٹی کی بنیادی روایت ہے، اس لئے عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیئے، کیونکہ ان کے غیر قانونی اور گھناؤنے اقدامات قابل مذمت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 613059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/613059/سابق-لیگی-رہنما-عرفان-اللہ-مروت-کی-پیپلز-پارٹی-میں-شمولیت-پر-بختاور-اور-ا-صفہ-بھٹو-شدید-مخالفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org