0
Sunday 26 Feb 2017 17:53

پیپلز پارٹی نے نواز حکومت مخالف ’’اپوزیشن گرینڈ الائنس‘‘ کی تشکیل پر کام شروع کر دیا

پیپلز پارٹی نے نواز حکومت مخالف ’’اپوزیشن گرینڈ الائنس‘‘ کی تشکیل پر کام شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے نواز حکومت مخالف ’’اپوزیشن پارٹیز گرینڈ الائنس‘‘ کی تشکیل پر عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، پی پی پی کے تحت 4 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس اس سلسلے کی ابتدائی کڑی بتائی جاتی ہے، اس آل پارٹیز کانفرنس کے علاوہ مختلف مراحل میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری تمام پارلیمانی اور اہم سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت پاناما لیکس کے عدالتی فیصلے کے بعد اپنی سیاسی حکمت عملی کو 2 آپشنز کے تحت آگے بڑھائے گی، تاہم اس حکمت عملی کے پہلے آپشن کے تحت اگر عدالت کی جانب سے پاناما لیکس کے فیصلے میں ممکنہ طور پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو پیپلز پارٹی کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت اور سیاسی حلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے عام انتخابات جلد کرانے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس حکمت عملی کے دوسرے آپشن کے تحت اگر عدالت پاناما لیکس کے فیصلے میں ممکنہ طور پر وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دیتی ہے، تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی جانب سے اس کے چار مطالبات کو تسلیم نہ کرنے کی صورت میں حکمراں لیگ کے خلاف عوامی احتجاجی پالیسی کے تحت مظاہرے، جلسے اور لانگ مارچ کے آپشنز پر بتدریج عمل کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 613070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش