0
Sunday 26 Feb 2017 18:18

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے 2 پاکستانی نوجوانوں کی بے گناہی کا اعتراف کرلیا

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے 2 پاکستانی نوجوانوں کی بے گناہی کا اعتراف کرلیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے 2 پاکستانی نوجوانوں کی بے گناہی کا اعتراف کرلیا ہے اور اڑی میں فوجی اڈے پر حملے میں فیصل حسن اور احسن خورشید کو کلین چٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، دونوں نوجوانوں کو جلد رہائی ملنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اڑی میں بھارت کے فوجی اڈے پر حملے کے الزام میں گرفتار 2 پاکستانی نوجوانوں سے متعلق شواہد نہیں ملے۔ انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے رپورٹ بند کرکے خصوصی عدالت میں جمع کرا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی نوجوانوں پر اڑی واقعے کے دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کا الزام تھا، فیصل حسن اور احسن خورشید کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان واپس بھیجا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کار وزارت خارجہ طے کرے گی، بھارتی فوج کو پاکستانی نوجوانوں سے متعلق کیس بند کرنے سے فوج کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کو گزشتہ برس 18 ستمبر کو اڑی سیکٹر پر حملے میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے سیکٹر اڑی میں گزشتہ سال 18 ستمبر کو مسلح افراد کے حملے میں 18 فوجی ہلاک ہوگئے تھے، جس پر بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 613077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش