0
Monday 27 Feb 2017 17:08

چارسدہ، دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق اور 2 زخمی

چارسدہ، دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق اور 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں عثمان زئی کے علاقے مڑوندی میں دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پیر کو چارسدہ میں ٹریکٹر ٹرالی گھر کی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے باعث دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو چارسدہ منتقل کر دیا گیا، جن میں سے ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 5 سالہ لائبہ، 4 سالہ فرشتہ، 4 سالہ سدیس اور 6 سالہ کائنات شامل ہے، جبکہ 2 سالہ شہروم زخمی ہے، ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 613374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش