0
Monday 27 Feb 2017 17:31

اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین حسین موسوی کا ضلع شہید بینظیرآباد کا خصوصی دورہ

اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین حسین موسوی کا ضلع شہید بینظیرآباد کا خصوصی دورہ
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین انجینئر سید حسین موسوی کی جانب سے ضلع شہید بینظیرآباد کا خصوصی دورہ کیا گیا، جس میں مختلف تنظیمی یونٹس میں مجالس و دروس کا انقعاد کیا، سنئیرز اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کی گئیں جبکہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان قائد عوام یونیورسٹی میں درس کا انقعاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق یونٹ اللہ رکھیو کانھیو میں مولانا غلام شبیر کانھیو کے والد کی برسی پر مجلس کا انقعاد کیا گیا، جس میں تنظیمی سینئرز و عزاداروں نے شرکت کی، مجلس میں انجینئر حسین موسوی نے موت کے موضوع پر گفتگو کی۔ مجلس کے بعد تنظیمی سینئرز کے ساتھ ملاقاتیں کی گئیں، جس میں اے ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر محمد یاسین عارفی، سابق مرکزی چیف اسکاؤٹ غازی غلام مہدی، ایڈوکیٹ ضامن علی کانھیو، سید قربان علی شاہ اور دیگر شامل تھے۔ انجینئر حسین موسوی نے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے یونٹ میر محمد کوسو کے زیر اہتمام منعقدہ درس سے بھی خطاب کیا، جس میں سنی شیعہ مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ درس کے بعد چیئرمین اصغریہ سے اہل سنت افراد نے ملاقات بھی کی۔ بعد ازاں قائد عوام یونیورسٹی کے ہاسٹل پر اے ایس او کی جانب سے درس کا انقعاد ہوا، جس میں مختلف ڈپارٹمنٹس کے طلباء نے شرکت کی۔ درس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا۔
خبر کا کوڈ : 613378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش