0
Tuesday 28 Feb 2017 00:58

پشاور ناردرن بائی پاس کے ٹھیکیدار قائمہ کمیٹی کے رکن نکلے

پشاور ناردرن بائی پاس کے ٹھیکیدار قائمہ کمیٹی کے رکن نکلے
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن انجینئر حامد الحق خلیل نے انکشاف کیا کہ پشاور ناردرن بائی پاس کے ٹھیکیدار کوئی اور نہیں بلکہ رکن قومی اسمبلی و رکن کمیٹی ملک ریاض ہیں۔ این ایچ اے کے ہیڈکوارٹر میں اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ اب تو کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، کام بھی اپنا ہے اور ٹھیکیدار بھی اپنا، براہ کرم بقیہ 6 کلومیٹر بھی تعمیر کردیا جائے۔ حامد الحق خلیل نے کہا کہ ہم ایف ایکس کار چلانے والے لوگ ہیں اور این ایچ اے والے لینڈکروزر کو سامنے رکھ کر پالیسیاں بناتے ہیں، مہربانی کی جائے اور ایف ایکس کار والوں کا بھی خیال رکھا جائے۔ چیئرمین کمیٹی مزمل قریشی نے کہا کہ اگر آپ ایف ایکس کار والے ہیں تو ہم بھی کوئی امیر زادے نہیں بلکہ گراس روٹ لیول سے اوپر آئے ہیں، ہمیں غریبوں کا احساس ہے۔
خبر کا کوڈ : 613525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش