QR CodeQR Code

اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں 10 ممالک کی اعلٰی شخصیات شرکت کررہی ہیں

28 Feb 2017 01:28

اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں ایران، ترکی، تاجکستان، ترکمانستان اور آذربائیجان کے صدور شرکت کریں گے جبکہ قازقستان اور کرغزستان کے وزرائے اعظم اجلاس میں شریک ہوں گے، ازبکستان کے نائب صدر اور افغانستان کا نمائندہ بھی شریک ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ اقتصادی تعاون کی تنظیم کے اجلاس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سکیورٹی پلان بھی پیش کردیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اجلاس کے دوران خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جبکہ یکم مارچ کو عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں دس ممالک کی اعلٰی شخصیات شریک ہوں گی۔ ای سی او اجلاس میں ایران، ترکی کے صدور شرکت کریں گے، تاجکستان، ترکمانستان اور آذربائیجان کے صدور بھی آئینگے۔ افغانستان کے سفیر نمائندہ خصوصی کے طور پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ازبکستان کے نائب وزیراعظم ای سی او اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے، قازقستان اور کرغستان کے وزرائے اعظم اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نوازشریف ای سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اور میزبانی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 613532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/613532/اقتصادی-تعاون-تنظیم-کے-اجلاس-میں-10-ممالک-کی-اعل-ی-شخصیات-شرکت-کررہی-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org