0
Tuesday 28 Feb 2017 09:57

حکومت کا دہشتگردی کے خاتمہ کی جنگ میں دوغلا کردار ہے، خرم نواز

حکومت کا دہشتگردی کے خاتمہ کی جنگ میں دوغلا کردار ہے، خرم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں علماء و مشائخ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول حکومت کا دہشتگردی کے خاتمہ کی جنگ میں دوغلا کردار ہے، نواز حکومت نے قومی ایکشن پلان کے ذریعے قائم ہونیوالے قومی اتفاق رائے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، ایکشن پلان پر متحد جماعتیں حکومت کے سازشی کردار کے باعث آج الگ الگ پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور 4 مارچ کو پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت کریں جہاں دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے قابل عمل لائحہ عمل دیں گے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا یہ کہنا درست اور نا قابل تردید زمینی حقیقت ہے کہ جب تک ایوانوں میں بیٹھے "ابوالفساد" حکمرانوں کا آپریشن نہیں ہوگا اس وقت تک آپریشن ردالفساد کی سو فی صد کامیابی ممکن نہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ دہشتگردوں کا وجود ختم کرنے کیلئے بیج اور جڑوں کو ناکارہ بنانا ضروری ہے، پتے اور شاخیں کاٹنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 613566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش