0
Tuesday 28 Feb 2017 11:29

پشاور، مردہ جانوروں کے گوشت کے فروخت کا انکشاف

پشاور، مردہ جانوروں کے گوشت کے فروخت کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مردہ جانوروں کے گوشت کے فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر قصاب سرکاری ذبح خانہ کے بجائے خود ہی جانوروں کو ذبح کرکے فروخت کر رہے ہیں۔ جس میں زیادہ تر مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت بھی فروخت کیا جاتا ہے، جو مختلف بیماریاں پھیلنے کا باعث ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے اس گنائونے کاروبار میں ملوث قصابوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی چمکنی، دلہ زاک روڈ، پخہ غلام، چارسدہ روڈ، واحد گڑھی، بخشو پل اور شاہ عالم پل سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ذبح خانے موجود ہیں، جہاں پر نہ صرف مردہ جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے بلکہ بیمار جانوروں کو ذبح کرکے ان کا گوشت فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر قائم ان غیر قانونی ذبح خانوں کی موجودگی سے متعلق پولیس کو بتایا گیا ہے کہ ان مذبح خانوں میں بیمار جانوروں کو ذبح کیا جا رہا ہے، جہاں پر تلف کرنے کا کوئی نظام نہیں ہے۔ سرکاری ذبح خانوں سے جانوروں کا گوشت نہ لانے اور خود ہی جانور ذبح کرنے والے قصابوں میں زیادہ تر بیمار جانوروں کے ساتھ ساتھ مردہ جانوروں کو ذبح کرکے فروخت کیا جاتا ہے، جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ اس سلسلے میں شہریوں اور ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 613603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش