0
Tuesday 28 Feb 2017 12:20

افغانستان سے دہشتگردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

افغانستان سے دہشتگردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ کنڑ سے دہشتگردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغان صوبہ کنٹر سے شدت پسندوں کی جانب سے پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی اہلکار زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، پاکستان نے افغان شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 613631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش