0
Tuesday 28 Feb 2017 14:09

فوجی عدالتیں پسندیدہ راستہ نہیں، شاہ محمود، دو سال کی توسیع کا فیصلہ ہوا، شیخ رشید

فوجی عدالتیں پسندیدہ راستہ نہیں، شاہ محمود، دو سال کی توسیع کا فیصلہ ہوا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی رہنماؤں نے فوجی عدالتوں کو دوسال کی توسیع دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کے متفقہ فیصلے کے بعد پارلیمانی رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع دینے پر اتفاق ہو گیا ہے، بل پیش ہو گا تو رفتہ رفتہ سب کے تحفظات دور ہو جائیں گے۔ پارلیمانی رہنما میڈیا ٹاک میں فوجی عدالتوں میں توسیع کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سب نے اتفاق کیا کہ فوجی عدالتیں پسندیدہ راستہ نہیں تاہم قومی مفاد میں فوجی عدالتوں پر اتفاق کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس کے بعد اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں 2 سال کی توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دنیا میں دہشتگردی سے مقابلے کیلیے فورس کی صلاحیت بڑھائی گئی۔ بشمول پیپلز پارٹی متفق ہیں کہ آج بھی حالات غیر معمولی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کا اطلاق 7 جنوری 2017 سے 2 سال کے لیے ہو گا اور فوجی عدالتوں کا قیام 7 جنوری 2017 سے تصور کیاجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 613696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش