0
Tuesday 28 Feb 2017 16:45

کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے، یہاں دیرپا امن کا قیام ناگزیر ہے، گورنر سندھ

کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے، یہاں دیرپا امن کا قیام ناگزیر ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ امن کو پائیدار بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے جب کہ کراچی آپریشن ہر صورت میں اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید، سکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ نے گورنر سندھ کو صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اجلاس کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن کے قیام کے لئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، امن کو پائیدار بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے جب کہ کراچی آپریشن ہر صورت میں اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری ملک کے لئے بہت اہم ہے، اس سے آبادی کے درست اعداد و شمار دستیاب ہوں گے، کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے اور اسے عالمی معاشی نقشہ پر جگہ دلوانے کے لئے یہاں دیرپا امن کا قیام ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سرمایہ کاری بہتر امن و امان سے مشروط ہوتی ہے، دیرپا امن کے قیام کے لئے ہم سب کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔ سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا جب کہ سی پیک سے منسلک چینی شہریوں کی فول پروف سکییورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 613728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش