QR CodeQR Code

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے روسی سفیر سے ملاقات

28 Feb 2017 18:02

آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں روسی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں پر اظہار مذمت کیا۔ روسی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو بھی سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات روسی سفیر نے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات کی اور دوطرفہ باہمی ملٹری تعلقات پر تبادلہ خیال ک یا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں روسی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں پر اظہار مذمت کیا۔ روسی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، روسی سفیر نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ردالفساد کے آغاز پر پاک فوج کی بھی تعریف کی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے روسی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوطرفہ تعلقات خطے میں امن کا باعث بنیں گے۔


خبر کا کوڈ: 613746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/613746/آرمی-چیف-جنرل-قمرجاوید-باجوہ-سے-روسی-سفیر-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org