0
Tuesday 28 Feb 2017 18:49

ایم کیو ایم لندن کے یونٹ آفس 164 سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

ایم کیو ایم لندن کے یونٹ آفس 164 سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر چار میں واقع ایم کیو ایم لندن کے یونٹ آفس 164 میں اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 3 ٹرپل ٹو رائفل، 3 ایس ایم جیز، ایک جی تھری، 8 پستول اور ایس ایم جیز کے 1800 راؤنڈز شامل ہیں۔ رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ شہر میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 613763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش