0
Wednesday 1 Mar 2017 00:44

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ایک بار پھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 52 پیسے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ پٹرول کی قیمتوں میں پیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ پیسے پاکستان عوام کو واپس نہیں کیے جاتے، وہ پاکستانی کرنسی سے ختم ہو چکے ہیں اس لیے اب قیمتوں میں اضافہ روپے میں کیا جائے گا۔ جس کے بعد پٹرول کی قیمت 73 اور ڈیزل کی قیمت 82 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا لیکن ان کی قیمتوں کو راونڈ آف کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت راونڈ آف کر کے 44 روپے کر دی گئی، عوام کو لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 44 روپے میں ہی فروخت کیا جاتا تھا اس لیے حکومت نے اسے راونڈ آف کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 613879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش