0
Wednesday 1 Mar 2017 09:13
امریکی ایجنٹی طاہر اشرفی کو لے ڈوبی

طاہر اشرفی کو جرمنی سے 87 لاکھ یورو لینے پر فارغ کیا گیا

طاہر اشرفی کو جرمنی سے 87 لاکھ یورو لینے پر فارغ کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے سابق چیئرمین طاہر اشرفی کو جرمنی سمیت دیگر مغربی ممالک سے بھاری رقوم لینے پر فارغ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حافظ طاہر اشرفی نے جرمنی سے مدارس میں اصلاحات کے نام پر 87 لاکھ یورو وصول کئے جبکہ اس رقم کا پاکستان علماء کونسل کو کوئی حساب نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کونسل کے دیگر عہدیداروں نے جب 87 لاکھ یورو کی بابت دریافت کیا تو طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ رقم انہوں نے ذاتی تعلق کی بنیاد پر لی ہے اور یہ اس کے ذاتی اکاؤنٹ میں ہی رہے گی۔ جس پر کونسل کے عہدیداروں نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق طاہر اشریف نے امریکہ سے بھی بھاری رقم وصول کی اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کیا۔ اس کے علاوہ کونسل کے ہی ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر"اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ علامہ طاہر اشرفی کا کردار بھی مشکوک تھا، وہ مساجد میں غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہوتے تھے جس سے پاکستان علماء کونسل اور ہمارا پورا نظام بدنام ہو رہا تھا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز فیصل آباد میں مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا تھا جس میں ملک بھر سے 500 سے زائد ارکان علماء شریک تھے۔ شوریٰ کے رکن کے مطابق طاہر اشرفی کو پارٹی دستور کی شق نمبر 7 دفعہ 11 کے تحت ہٹایا گیا ہے۔ دوسری جانب موقف لینے کیلئے طاہر اشرفی سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
خبر کا کوڈ : 613915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش