0
Wednesday 1 Mar 2017 10:23

کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام، شام پر مجوزہ پابندیوں کی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کر دی

کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام، شام پر مجوزہ پابندیوں کی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کر دی
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کیمیائی ہتھیار استعمال کے الزام کے باعث شام پر مجوزہ پابندیوں کی برطانیہ، فرانس اور امریکا کی پیش کردہ قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رائے شماری کی گئی۔ قرارداد کے حق میں 9 ووٹ ڈالے گئے جبکہ چین، روس اور بولیویا نے اس کی مخالفت کی۔ قازقستان، ایتھوپیا اور مصر نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے لیے اس کے حق میں 9 ووٹ اور کوئی ویٹو نہیں چاہیے تھا۔ یہ ساتواں موقع ہے جب شام کے سب سے قریبی فوجی اتحادی روس نے شامی حکومت کے حق میں اپنی ویٹو پاور استعمال کی ہے۔ چین بھی، جو سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان میں سے ایک ہے، شام مخالف قراردادوں پر 6 بار روس کا ساتھ دے چکا ہے۔ قبل ازیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ جنیوا میں امن مذاکرات کے دوران شام پر پابندیاں عائد کرنا، انتہائی غیر مناسب اقدام ہوگا اور اس سے شام میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ سلامتی کونسل میں یہ قرارداد منظور ہونے کی صورت میں فوجی کمانڈروں سمیت 11 شامی افراد اور 10 کمپنیاں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہوجاتے، جن پر 2014 اور 2015ء میں کیمیائی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ تاہم شام کی حکومت جنگ کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی مسلسل تردید کرتی رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 613942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش