0
Wednesday 1 Mar 2017 16:38

انسداد دہشتگردی جی بی کی عدالت نے عبدالوکیل قتل کیس کے ملزم کو فیصلہ سنا دیا

انسداد دہشتگردی جی بی کی عدالت نے عبدالوکیل قتل کیس کے ملزم کو فیصلہ سنا دیا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی گلگت بلتستان کی عدالت نے عبدالوکیل کو قتل کے کیس کا فیصلہ سُناتے ہوئے ملزم سید ہدایت حسین ولد غلام عباس ساکن نگرل کو سزا موت کے ساتھ 3 لاکھ روپے جرمانہ اور عمران حسین ولد بشیر ساکن نگرل کو 27 سال ایک ماہ قید کیساتھ ایک لاکھ روپے کی سزا سُنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جسٹس راجہ شہباز خان صاحب نے فیصلہ سُناتے ہوئے ملزم سید ہدایت حسین ولد غلام عباس ساکن نگرل کو سزا موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ عمران حسین ولد بشیر ساکن نگرل کو 27 سال ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے کی سزا سُنا دی۔ اس کیس میں عمران حیدر ولد حیدر علی ساکن نگرل اور ساجد حسین ولد حیدر شاہ کو شک کا فائدہ دے کر عدالت نے باعزت بری کردیا۔ عدالت نے ملزمان کو 15 یوم کے اندر چیف کورٹ جی بی میں اپیل کرنے کا حق بھی دے دیا۔ ملزمان پر 2 جنوری 2012ء میں نگرل امام بارگاہ کے قریب ایک شخص عبدالوکیل کو گاڑی سے اُتار کر قتل کرنے کا الزم تھا۔
خبر کا کوڈ : 614035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش