0
Wednesday 1 Mar 2017 19:54

ایس ایس پی رائے اعجاز کو سی ٹی او لاہور تعینات کر دیا گیا

ایس ایس پی رائے اعجاز کو سی ٹی او لاہور تعینات کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ایس ایس پی رائے اعجاز کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ رائے اعجاز ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 13 فروری کو سی ٹی او لاہور سید احمد مبین مال روڈ پر خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے جس کے بعد سے سی ٹی او کی سیٹ خالی تھی، جس کیلئے چند روز قبل وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے مختلف پولیس افسروں کے انٹرویوز کیے اور ایس ایس پی رائے اعجاز کا نام منظور کر لیا۔ جس پر آئی جی پنجاب نے رائے اعجاز کے سی ٹی او لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ رائے اعجاز 30ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور اس سے پہلے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایس ایس پی اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 614111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش