0
Wednesday 1 Mar 2017 20:35

شریعت میں جہیز دینے کی کوئی پابندی نہیں، مفتی منیب الرحمان

شریعت میں جہیز دینے کی کوئی پابندی نہیں، مفتی منیب الرحمان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ شریعت میں جہیز دینے کی کوئی پابندی نہیں تاہم نکاح کے عوض کسی طرح کے مال کا لین دین جائز نہیں، جہیز نے ہمارے معاشرے میں نکاح کو انتہائی مشکل عمل بنا دیا ہے۔ جہیز بہت ساری معاشرتی خرابیوں کا حامل ہے، سب سے بڑی خرابی شادی اور نکاح میں رکاوٹ ہے۔ دورہ لیہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات، تعلیم یافتہ، باصلاحیت، خوبصورت دیندار اور بااخلاق لڑکیاں جہیز کی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے بن بیاہی رہ جاتی ہیں، اس رسم کے پھیلائو میں معاشرے کی مجموعی بے حسی، خود غرضی، لالچ اور خدا خوفی کی کمی شامل ہیں، لیکن سب سے بڑی وجہ ہندوانہ رسوم ہیں، غیر ملکی چینلز کے ڈراموں اور فلموں نے ہم سے ہماری ثقافت کو چھین کر اپنی ثقافت کو مسلط کردیا ہے، نکاح جتنا آسان ہو گا گناہ کے دروازے اتنے ہی بند ہوںگے، شریعت میں جہیز دینے کی کوئی پابندی نہیں خاتون جنت کو سرکار دو جہاں (ص) نے جو جہیز دیا وہ ہمارے معاشرے میں رائج جہیز کی طرح نہیں تھا بلکہ خانہ داری کی کم ازکم بنیادی ضروریات تھیں۔ اگر دولہا غربت کی وجہ سے گھر کا ضروری سامان خریدنے کی قدرت بھی نہ رکھتا ہو اس صورت میں دلہن کے والدین اگر اس کے ساتھ مالی تعاون کرنا چاہیں تو حرج نہیں بلکہ ثواب ہے۔
خبر کا کوڈ : 614122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش