0
Wednesday 1 Mar 2017 20:56

پشاور میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا گیا

پشاور میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد نے پشاور میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں نامعلوم افراد نے اچانک پولیس اہلکار پر گولیوں کی برسات کردیں اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جام شہاد ت نوش کرگیا جبکہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس اہلکار کی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونیوالے اہلکار کا تعلق سوات سے جو پشاور میں تعینات تھا جبکہ فائرنگ واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی یا ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا، کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ تاہم نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 614146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش