0
Wednesday 1 Mar 2017 20:49

پشاور، داعش کے 4 کارندے گرفتار

پشاور، داعش کے 4 کارندے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسپیشل پولیس یونٹ نے پشاور میں کارروائی کے دوران بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم داعش کا پرچار اور پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے، اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقے حسن گڑھی میں کی گئی، جس کے دوران بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش کے چار کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم عمر، ثاقب، عبدالحق اور محمد عاطف داعش کا پرچار اور پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 614150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش