0
Wednesday 1 Mar 2017 21:42

پی ٹی آئی اپنے منفی کردار کی وجہ سے کبھی بھی اقتدار کی منزل حاصل نہیں کر سکتی، طلال چوہدری

پی ٹی آئی اپنے منفی کردار کی وجہ سے کبھی بھی اقتدار کی منزل حاصل نہیں کر سکتی، طلال چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری طلال بدر چوہدری نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون تعمیری و مثبت سیاست کو فروغ دے رہی ہے، ملک تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے اور بلا جواز احتجاج کرنیوالے عوام سے ہرگز مخلص نہیں، حکومتی کاوشوں سے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن سے قبل تمام وعدوں کی تکمیل ہمارا مشن ہے، آئندہ بھی عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے منفی کردار کی وجہ سے کبھی بھی اقتدار کی منزل حاصل نہیں کر سکتی، عمران خان نے اقدار کی بجائے اقتدار کی سیاست شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست صرف الزام تراشی تک محدود ہے، جبکہ مسلم لیگ نون کی حکومت ملکی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، بلدیاتی ادارے فعال ہونے سے تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 614170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش