0
Saturday 26 Mar 2011 00:50

راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل کا بحرین کے عوام کی حمایت میں مظاہرہ، سعودی عرب کی بحرین میں مداخلت پر شدید تنقید

راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل کا بحرین کے عوام کی حمایت میں مظاہرہ، سعودی عرب کی بحرین میں مداخلت پر شدید تنقید
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔شیعہ علماء کونسل راولپنڈی کی جانب بحرین کی پرامن عوامی تحریک کی حمایت اور امریکی پادری ملعون ٹیری جونز کی قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل راولپنڈی اسلام آباد کے صدر علامہ اشفاق واحدی نے کہا کہ ہم بحرین میں عوامی تحریک کو کچلنے اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فوج کی بحرین میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ مصر، شام،اردن اور دیگر ممالک میں جمہوریت کیلئے امریکہ کی حمایت جبکہ بحرین میں مخالفت نے امریکہ کے چہرے سے نقاب الٹ دی ہے۔ اب دنیا جان چکی ہے کہ خطے کے امن کو برباد کرنے میں کس کا ہاتھ ہے۔
 بحرین کی نیشنل گارڈز میں پاکستانیوں کی بھرتی کی مذمت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت وقت فوری طور پر ان بھرتیوں پر پابندی عائد کرے اور اس طرح کی حرکتوں سے گریز کرے۔ قرآن پاک کی بیحرمتی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ امريکہ ميں قرآن پاک کي بے حرمتي کرنے والے پادري کے خلاف فوري کاروائي کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی ناموس رسالت پر حملہ کر کے مسلمانوں کي دل آزاری کي جاتی ہے اور کبھي قرآن پاک کي بے حرمتی کر کے، مسلمان کسي صورت ايسی حرکات کو برداشت نہيں کريں گے۔ انہوں نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ او آئی سی کا فوری طور اجلاس طلب کیا جائے اور اس واقعہ کی مذمت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ یہود و نصاریٰ کیخلاف متحد ہو جائیں اور آپس کے جزوی اختلاف کو ایک طرف رکھ کے اسلام کیخلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کریں۔ مظاہرے کے اختتام پر امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 61419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش