0
Thursday 2 Mar 2017 10:35

افغانستان میں 2 خودکش دھماکے، 16 افراد ہلاک

افغانستان میں 2 خودکش دھماکے، 16 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان دارالحکومت کابل میں سکیورٹی چیک پوسٹوں پر 2 خودکش حملوں کے نتیجے مں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں کار میں سوار خودکش بمبار نے پولیس چیک پوسٹ کے قریب گاڑی دھماکے سے اڑا دی جس کے بعد وہاں موجود اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جب کہ دوسرا حملہ کابل کے مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں خودکش بمبار نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی برانچ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ دوسرے بمبار نے عمارت کے اندر گھسنے کی کوشش کی تو اسے وہیں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ دہشتگردی کے دونوں واقعات میں مجموعی طور پر اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق مغربی کابل میں پولیس چیک پوسٹ پر کار میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سےا ڑایا جس کے بعد اس کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 5 گھنٹے تک جاری رہا جب کہ واقعے میں مجموعی طور پر 15 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے خودکش حملے میں بمبار نے انٹیلی جنس دفتر میں جانے کی کوشش کی اور اس میں ناکامی پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد اس کے ساتھی نے عمارت میں گھسنے نے کوشش کی تو اسے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا جب کہ کارروائی میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
خبر کا کوڈ : 614236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش