QR CodeQR Code

پولیس اور سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 88 افراد گرفتار

2 Mar 2017 19:35

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا، جس میں پولیس کے ہمراہ پاک آرمی کے جوانوں نے بھی حصہ لیا، اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے 10 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس کا سرچ آپریشن، اسلحہ و منشيات برآمد، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد کر لی جبکہ 88 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا، جس میں پولیس کے ہمراہ پاک آرمی کے جوانوں نے بھی حصہ لیا، اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے 10 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا، جن سے 5 مشین گن، 2 کلاشکوف اور تین رائفل برآمد ہوئیں۔ رحمان بابا کالونی، ریگی اور پہاڑی پورہ میں ایک اشتہاری سمیت 78 مشکوک افراد گرفتار کیے گئے، ملزمان کے قبضے سے 4 پستول، 65 کارتوس اور 5 سو گرام چرس برآمد ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 614372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/614372/پولیس-اور-سکیورٹی-فورسز-کا-سرچ-اینڈ-اسٹرائیک-آپریشن-88-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org