QR CodeQR Code

ایسی سیکیورٹی میں شام اور عراق میں فائنل کھیلا جاسکتا ہے، عمران خان

2 Mar 2017 21:11

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ 60 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں اور بند سڑکوں سے کونسا امن کا پیغام جائے گا، کوالٹی کرکٹرز پاکستان آئیں اور حالات ٹھیک ہوں تو صرف فائنل ہی نہیں، پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہئیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرفیو لگا کر تو کرکٹ میچ شام اور عراق میں بھی کرایا جاسکتا ہے۔ 60 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ شہر بند کرکے امن کا کونسا پیغام دینا چاہتے ہیں، کوالٹی انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان آئیں تو صرف فائنل ہی نہیں پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہیئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کے فیصلے پر ایک مرتبہ پھر تنقید کی، بولے کہ سخت سیکیورٹی اور شہر بند کرا کے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ احمقانہ ہے، ساٹھ ہزار سیکیورٹی اہلکاروں اور بند سڑکوں سے کونسا امن کا پیغام جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کوالٹی کرکٹرز پاکستان آئیں اور حالات ٹھیک ہوں تو صرف فائنل ہی نہیں، پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہئیے۔ اس سے قبل سونامی بلین ٹری کی تقریب سے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا بلین ٹری منصوبہ سے 5 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ امید ہے دیگر صوبے میں بھی ایسے منصوبوں پر کام ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 614421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/614421/ایسی-سیکیورٹی-میں-شام-اور-عراق-فائنل-کھیلا-جاسکتا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org